پشاور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

پشاور(پی این آئی) پشاور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ۔۔۔۔۔خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے گلبہار میں ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سرکاری افسر جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔پشاور پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور واردات انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے۔پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے جائے وقوع کے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close