امانت میں خیانت نہیں کر سکتے

کراچی(پی این آئی)امانت میں خیانت نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔۔۔کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 250 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ریاض حیدر کا کہنا ہے کہ سیٹ بانیٔ پی ٹی آئی کی امانت ہے، ان سے دغا نہیں کر سکتے۔ریاض حیدر نے کراچی سےجاری کیے گئے بیان میں یہ بات کہی ہے۔پی ٹی آئی کے آزاد امید وار کا مزید کہنا ہے کہ ہم اپنے لیڈر کے نظریے پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ریاض حیدر نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، لیڈر کے حکم پر فیصلے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close