لاہور ( پی این آئی) لیگیر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو بلاول کی تنقید کا نوٹس نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے پاس لوگوں کو بتانے کے لیے بہت کچھ ہے، بلاول بھٹو کے بیان کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے، ان کا استحقاق ہے کہ تنقید کریں۔عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں، 15 سال کی کارکردگی میں ان کے پاس کچھ نہیں، جب نامہ اعمال خالی ہوتا ہے تو پھر جلسے کا پیٹ بھرنے کیلئے الزامات لگا کر سامعین کو مطمئن کرتے ہیں۔ رہنما ن لیگ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جلسہ عام میں گفتگو کو اگر منشور کا نام دیا جاسکتا ہے تو ن لیگ کا منشور پھر پہلے ہی آگیا، جب احساس ہوکہ جماعت کی عوامی مقبولیت نہیں تو وہ کوئی بھی چیز کہ سکتے ہیں لیکن جس جماعت کو عوام کی تائید کا یقین ہو تو سوچ سمجھ کر وعدے کرنا پڑتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں