کل کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

لاہور (پی این آئی) کل کہاں کہاں بارش ہوگی؟ ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے کل بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

ملک کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ملک میں شدید سردی کی کیفیت برقرار ہے، بلوچستان میں جمعے سے بارشوں کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے شمال مغربی بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھی ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا۔ پنجاب اور بالائی سندھ کو دھند کی دبیز تہہ نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close