انتخابات کے بعد بننے والی حکومت کب تک چلے گی؟ بڑی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد اتحادی حکومت بنے گی جو زیادہ سے زیادہ20 سے 24مہینے تک چلےگی ، ورنہ مجھے پٹاخہ پہلے پھوٹتا نظر آرہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے ، الیکشن کو ہمیشہ پی آئی اے کی فلائٹ سے تشبیہ دیتا رہا ہوں ، اب جہاز کا ایک انجن اسٹارٹ ہو گیا ہے دوسرے پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں کی ہمیشہ کی طرح بکرا منڈی لگے گی ، یہاں پر کوئی اصول کی سیاست کرنے نہیں آیا ، الیکشن کے اندر بکرا منڈی اور بکرا عید کی تیاریاں دیکھیں گے ۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ ریس میں اکیلی دوڈ لگانے آئی ہے، شارٹ ٹرم حکومت کیلئے اتحادی حکومت بن جائے گی ، لانگ ٹرم حکومت کیلئے آصف زرداری کو مائنس نہیں کیا جا سکے گا اور لانگ ٹرم کا مطلب زیادہ سے زیادہ 2 سال ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں