عمیر جیسوال نے ثناء جاوید کو طلاق کس کے دباومیں آکر دی؟ہوشرباانکشاف

ویب ڈیسک (پی این آئی)پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک کی ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کے جہاں چرچے زبان زد عام ہیں وہیں دوسری جانب ثانیہ مرزا اور عمیر جیسوال سے ہمدردی کرنے والوں کی بھی کمی نہیں لیکن اس شورو غل میں سینئر صحافی نعیم حنیف نے چٹ طلاق اور پٹ شادی کے پیچھے چلنے والی ساری ’ فلم‘ بے نقاب کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نعیم حنیف نے سماء نیوز کے پوڈ کاسٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس سارے معاملے میں سب سے حیران کن چیز یہ ہے کہ ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان طلاق کے بعد خاموشی ہے ، میرے پاس اطلاعات ہیں کہ عمیر جیسوال پر دباو ڈالا گیا، جس شہر میں وہ رہتے ہیں وہاں پر کہیں سے بھی دباو آسکتا ہے اور اس طرح کے معاملات میں دھمکی آمیز فون معمول کی بات ہے ،وہ ایک گلوکار ہیں اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد ویسے نرم مزاج اور نفیس طبیعت کے مالک ہوا کرتے ہیں ، میرے پاس اطلاعات ہیں کہ عمیر جیسوال کو بھی کچھ ایسی کالز کی گئیں ہیں ،انہیں کسی مقام پر بلایا گیا اور بیٹھا کر سمجھایا گیا کہ آپ باعزت طریقے سے اس معاملے کو ختم کر دیں، تو گلوکار نے طلاق کے کاغذات پر دستخط کر دیئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close