حکومت نے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنےکا یقین دلا دیا۔

جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نےکرپشن اور منی لانڈرنگ روکنےکے لیے اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔دستاویز کے مطابق حکومت نے نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنےکا یقین دلایا ہے اور کہا ہےکہ کابینہ کی منظوری سے اینٹی کرپشن فریم ورک میں بہتری کے لیے رپورٹ شائع کی جائےگی۔دستاویز کے مطابق حکومت نے رشوت، فراڈ اور بھتہ خوری کی روک تھام کے لیے اداروں کو مضبوط بنانا اولین ترجیح قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ کرپشن کی نشاندہی، اداروں کو شفاف اور مؤثر بنانےکے لیے اصلاحات کی جائیں گی، عوامی نمائندوں اور کابینہ ارکان کے ظاہر اثاثوں کی معلومات تک عوام کو رسائی دی جائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں