جہانگیر ترین نے کس سیاسی جماعت کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وہ میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے ، شریف برداران سے مل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے ۔ دوسری جانب گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے عمران خان کے ساتھ تعلقات کی خرابی پر پہلی مرتبہ لب کشائی کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کے چھوٹے بھائی میرے پاس بشریٰ بی بی سے متعلق پیغام لے کر آئے جو میں نے سوچ سمجھ کر عمران خان کو بتایا پھر اس کے بعد ولیمے کی تقریب میں بشریٰ بی بی نے مجھ سے ناراضگی کا اظہار کیا ، اس کے بعد تعلقات میں دراڑ آ گئی، میں عمران خان کا دوست تھا اور میں نے دوستی کے تحت ہی سب کچھ ان کے سامنے رکھا تھا لیکن اس کے بعد عمران خان نے جو میرے بچوں کے ساتھ کیا میں اس کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا، میں ایف آئی آرز دیکھ کر حیران رہ گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close