عام انتخابات:الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عام انتخابات:الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں صرف سینی ٹیشن اور صفائی کے روز مرہ امور سرانجام دیں گی تاہم کسی بلدیاتی ترقیاتی اسکیم کا نہ اعلان کیا جائے گا اور نہ ہی اس پر کام کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈز عام انتخابات کے نتائج تک ٹینڈرز بھی نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close