پی ٹی آئی میں ایک بار پھرپھوٹ پڑ گئی

پشاور(پی این آئی)پی ٹی آئی میں ایک بار پھرپھوٹ پڑ گئی۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے۔سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود مجھے خیبر پختونخوا کی فائنل جنرل سیٹوں اور ریزرو سیٹوں کی فہرست نہیں دکھائی گئی۔عاطف خان نے کہا مجھے بتایا گیا کہ یہ ایک راز ہے اور آپ کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب اس معاملے پر نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت میں اس طرح کی باتیں ہوتی رہتے ہیں، عاطف خان نے صرف شکوہ کیا اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close