سائفر کیس میں اعظم خان کا بیان ریکارڈ، جاتے وقت عمران خان سے کیا سرگوشی کی کہ عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی؟ دلچسپ انکشاف

کراچی (پی این آئی) کیا اعظم خان کے بیان میں تبدیلی سے بانی پی ٹی آئی کا دفاع مضبوط ہوگا، انہوں نےعمران خان کے کان میں سرگوشی کیوں کی؟

اس حوالے سے سینئر صحافی اعزاز سید نے کہا ہے کہ عمران خان نے جلسے میں کیا لہرایا اور کیا نہیں وہ اعظم خان کی ذمہ داری کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ نجی ٹی وی کےپروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کیا اعظم خان کے بیان میں تبدیلی سے استغاثہ کا کیس کمزور اور بانی پی ٹی آئی کا دفاع مضبوط ہوگا؟ جس پراعزاز سید نے کہا اعظم خان 90 فیصد بیان پر قائم ہیں 10 فیصد بیان انہوں نے نہیں دیا۔ جب اعظم خان حلف دے رہے تھے تو کہا گیا کہ قرآن منگوایا جائے۔ جب وہ بیان دے کر جانے لگے تو عمران خان کے پاس گئے عمران خان سے ہاتھ ملایا اور ان کے کان میں سرگوشی کی تو عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ آئی، جاتے وقت عمران خان نے ان کو تھپکی بھی دی ، پی ٹی آئی کے لوگ اعظم خان کو ہیرو قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close