جب عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تب ۔۔؟سینئر لیگی رہنما کا اعتراف

کراچی (پی این آئی) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ(ن) کے سنیئررہنمامحمد زبیر نے اعتراف کیا ہے کہ جب عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تب ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں تھا،

انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشی صورتحال الارمنگ نہیں تھی، ڈالر کی قیمت 175 روپے کے قریب تھا اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب ڈالرز تھے، پھر ایک ایسا وقت آیا جب ذخائر 3 ارب ڈالرز سے بھی کم ہو گئے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ پہلے سخت پھر مفاہمت اور اب اکنامک بیانیہ لے کر چل رہی ہے، اکنامک کے بیانیے میں حالیہ 16ماہ کی حکومت رکاوٹ ڈال رہی ہے، نواز شریف پی ڈی ایم حکومت کو بعد میں تحلیل کرنا چاہ رہے تھے، حکومت کی5ہفتے بعد پی ڈی ایم الیکشن میں جانے والی تھی، اس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر بھی تیار ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close