ایم کیو ایم کی ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیوں نہیں ہوئی ؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے مسلم لیگ (ن) سے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ بتادی۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی سیٹیں، این اے 242 پر مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے اتقاق میں رکاوٹ بنیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ میں این اے 242 سے شہباز شریف کی حمایت میں دستبرداری کےلیے تیار تھا، خواہش تھی شہباز شریف این اے 242 پر الیکشن لڑیں اور ہم ان کے سامنے کھڑے نہ ہوں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پھر مسلم لیگ ن سے بات آئی وہ جیت کے بعد این اے 242 کی سیٹ چھوڑ دیں گے، طے ہوا کہ ضمنی انتخاب میں ہم کھڑے ہوں گے اور یہ سیٹ ہمارے پاس آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں اس حلقے کی صوبائی نشستوں پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی، میں نے کہا تھا کہ اس سیٹ پر ضمنی انتخاب ہی لڑوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں