ن لیگ الیکشن میں محض کتنی نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی؟ حیران کن دعویٰ آگیا

لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ الیکشن میں ن لیگ کی 80سے بھی کم نشستیں ہوں گی، پی ٹی آئی الیکشن سے نکل گئی ہے، آزاد امیدوار ہوا کا رخ دیکھ کر چلیں گے، پی ڈی ایم ٹو حکومت بنے گی ، بتا سکتا ہوں کہ کس جماعت کی کتنی نشستیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہیں ہوگا وہ درست ثابت ہوا، یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن میں آزاد امیدوار ہوں گے وہ بھی درست ثابت ہوا۔ ہمارا عدالتی نظام ہے جب چاہے 9کردے جب چاہے 6کردے،جس وقت جس کی مرضی ہوتی ہے وہ 6 کرتا ہے پھر اسی کو 9کردیتا ہے۔ سپریم کورٹ کے جن ججز نے استعفے دیئے ان کی کرپشن کی فائلز ہیں، نسلہ ٹاور غریبوں کا تھا اس کو گرا دیا گیامنظوری دینے والوں کو کچھ نہیں کہا گیا۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ تباہی کی ذمہ دار ہیں کیا یہ صورتحال ٹھیک کریں گی؟اسحاق ڈار جیسے لوگوں کو واپس لائیں گے تو کیا یہ لوگ معیشت کو ٹھیک کریں گے؟ ریس میں تنہا دوڑ کربھی دوسرے تیسرے نمبر پر آئیں تو کیا کہہ سکتا ہوں؟ریس کا بھی وقت ہوتا ہے اس میں بھی تاخیر ہوگی تو دوسرے نمبر پر ہی آئیں گے،حکومت 8، 10ماہ چلے گی تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ آصف زرداری کے بغیر حکومت چلنا مشکل کام ہوجائے گا، آصف زرداری کی پریذیڈنسی میں تصاویر لگتی نظر آرہی ہیں، آصف زرداری نے کہا میرا بیٹا اور آپ جوان لوگ ہیں ملک کو آگے چلائیں۔

سیاسی بورڈ پر آص زرداری ماہر ہیں اس کا اعتراف کرنا چاہیئے،سب اپنے سیاسی مفادات کی سیاست کرتے ہیں کسی کو ملک کا مفاد عزیز نہیں۔الیکشن کو پی آئی اے کی فلائٹ سے منسوب کرچکا ہوں، پتا چلا ہے کہ جہاز کا ایک انجن اسٹارٹ ہوگیا ہے دوسرے پر کام چل رہا ہے، نگران حکومت نے معیشت کو سنبھالا دیا اور بے یقینی کی کیفیت کو ختم کیا، یہ بتا سکتا ہو ں کہ الیکشن میں کتنے لوگ ہارنے والے ہیں، نئی حکومت آتی ہے تو دیکھیئے گا ایک مرتبہ پھر ساری صورتحال بگڑے گی۔ الیکشن میں ن لیگ کی 80سے بھی کم نشستیں ہوں گی، پی ٹی آئی الیکشن سے نکل گئی ہے، آزاد امیدوار ہوا کا رخ دیکھ کر چلیں گے، پی ڈی ایم ٹو حکومت بنے گی ، بتا سکتا ہوں کہ کس جماعت کی کتنی نشستیں ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں