چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تنقیدپر ن لیگ کا ردعمل آگیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مسلسل تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے زور دار جواب دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول پہلےشہبازشریف سےبہت کچھ سیکھنے کے دعوے کرتے تھے ،سیکھنے کے دعوے کرنے والا بلاول آج بازاری زبان پر اتر آیا ہے،سیاست میں گالی اورگولی بھٹومرحوم نے متعارف کروائی، بلاول اس حوالے سے ذوالفقار بھٹوکا جانشین ثابت ہورہاہے،جتنا چاہے پیسہ ہاؤ، پنجاب تمہارے فریب میں نہیں آنےوالا،سعدرفیقبدتمیزی کرو گےتو کہانی ایوب خان سے شروع ہو گی،بدتمیزی کی توبات پاکستان توڑنے،پہلی سول آمریت سےشروع ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close