چیئرمین پی پی نے ن لیگ پر پی ٹی آئی کارکنوں سے انتقام لینے کا الزام عائد کر دیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ پر پی ٹی آئی کارکنوں سے ساتھ انتقام لینے کا الزام لگایا ہے۔

لاہور میں انتخابی جلسے سے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے انتقام لے رہی ہے۔
’اس وقت دو جماعتوں کے درمیان سیاسی مقابلہ ہے، سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں انہیں ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کیا جاتا۔‘پی پی پی کے چیئرمین نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان کو موقع دیں تو ان کی (عوام) تقدیر بدل کر دکھائیں گے۔’یہاں کبھی کوئی شو باز مسلط کیا جاتا ہے تو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط ہوجاتا ہے، کیا کہیں یہ طے ہوا ہے ان کو ہی مسلط کرنا ہے؟‘بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں، میں آپ کی مدد سے ان کے سر کاٹ دوں گا، لاہور پاکستان کا دل ہے لیکن اس بار لاہور کا دل ٹوٹا ہوا ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والے ملک تقسیم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close