اگلی حکومت میں اہم کردار کس کاہوگا؟ بڑا دعویٰ

خانیوال(پی این آئی)صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ اگلی حکومت میں آئی پی پی کا کلیدی کردار ہوگا، قومی اور صوبائی اسمبلی میں تعداد سے متعلق کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

خانیوال میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ 8 فروری کے نتائج کے بعد پتہ چلے گا کس پارٹی کے پاس اکثریت ہے۔ کہا کہ سندھ میں بھی ہمارے امیدوار الیکشن لڑر ہے ہیں۔ پنجاب سے تقریباً50 قومی، صوبائی امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ن لیگ سے بہت ساری جگہوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد بننے والی حکومت 5 سال کیلئے پلان دے گی، ہم نے متوسط طبقے کیلئے 300 یونٹ مفت بجلی کا اعلان کیا، ساڑھے12 ایکڑ سے نیچے کسان کیلئے بھی بجلی مفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں لوگ بہت برے حال میں رہے ہیں، کچی آبادیوں میں فلیٹ تعمیرکریں گے۔ مکانوں کی تعمیر کیلئے قرضہ بھی دیں گے۔ مرلے کے پلاٹ ان لوگوں کو دیں گے جن کے پاس مکان نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close