محمود خان اچکزئی کو بڑی حمایت مل گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی)نیشنل پارٹی نے این اے 263 پر پشتونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی کی حمایت کا اعلان کردیا، نیاز بلوچ دستبردار ہوگئے۔

بلوچستان میں بھی انتخابی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، سربراہ نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ نے پارلیمانی بورڈ اور مذاکراتی کمیٹی سے مشاورت کے بعد این اے 263 پر پشتونخوا میپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ترجمان کے مطابق نیشنل پارٹی کے این اے 263 سے امیدوار نیاز بلوچ پی کے میپ کے محمود خان اچکزئی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔نیشنل پارٹی نے عہدیداران کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 میں پی کے میپ کیساتھ ملکر حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close