ن لیگ کو نیا بیانیہ مل گیا۔۔ اگلا پلان کیا؟

کراچی (پی این آئی) سابق گورنر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اب (ن) لیگ کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو نہیں بلکہ معیشت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں شامل ہوں لیکن میری اپنی رائے ہے، شاہد خاقان اور دیگر کا اپنا نظریہ اور مؤقف ہے،ضروری نہیں ہمارا اور پارٹی کا مؤقف ایک جیسا ہو، مشکل وقت میں 2020ء میں نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان تھا۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کا اب ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نہیں لگتا، پارٹی اب اکنامک بیانیے پر چل رہی ہے۔ پی ڈی ایم حکومت سے چند ہفتے قبل ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ سائیڈ لائن ہوا، مفتاح اسماعیل 4 مہینوں کے لیے آئے تھے۔آئی ایم ایف کو واپس لانا اس وقت چیلنج تھا، مفتاح اسماعیل واپس لائے، تحریک عدم اعتماد کے وقت معاشی صورتحال الارمنگ نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close