ویب ڈیسک ( پی این آئی) یسوشل میڈیا سائٹس کا استعمال تو اب دنیا بھر میں اربوں افراد کرتے ہیں اور اب اس کے ایک بڑے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔
جرمنی کی Ruhr University Bochum کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال لوگوں کو تناؤ کا شکار کرکے زندگی سے ناخوش بنانے کا باعث بن سکتا ہے۔اس تحقیق میں 1230 افراد کو ایک آن لائن سروے میں شامل کیا گیا تھا۔یہ افراد ہر ہفتے کم از کم ایک بار کسی ایک سوشل میڈیا سائٹ کو استعمال کرتے تھے۔ان افراد سے 6 مختلف سوالنامے بھروائے گئے اور یہ دیکھا گیا کہ وہ کس حد تک مادہ پرست رویوں کے حامل ہیں اور کس طرح دیگر سے اپنا موازنہ کرتے ہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ مادہ پرست سوچ رکھنے والے افراد سوشل میڈیا سائٹس پر دیگر افراد سے اپنا موازنہ کرتے ہیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مادہ پرستی اور سوشل میڈیا کے بے مقصد استعمال انہیں سوشل میڈیا کی لت کا شکار بھی بناتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں