ایک اور سیاسی شخصیت پر قاتلانہ حملہ، گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی

کوئٹہ(پی این آئی) ایک اور سیاسی شخصیت پر قاتلانہ حملہ ۔۔ تربت میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارلالا جمشید کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

پی بی 27سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار لالا جمشید انتخابی مہم کے سلسلے میں سرگرم تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، کچھ گولیاں لالہ جمشید کی گاڑی کے شیشے پر بھی لگیں تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے وقت سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، حاجی رستم دشتی اور دیگر رہنما بھی قافلے میں موجود تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close