ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، فی کلو قیمت کتنی ہوگئی؟ بُری خبر

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت میں ایل پی جی کی قیمت میں 55 روپے فی کلو تک من مانااضافہ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 300 سے 320 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کے بلوں میں اضافے کے سبب متبادل راستہ ایل پی جی گیس تھی لیکن اب اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔دکانداروں کا مؤقف ہے کہ ڈسٹری بیوشن سے ایل پی جی گیس مہنگی ملتی ہے، سستی کیسے فروخت کریں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں پر چیک اینڈ بینلس رکھا جائے۔خیال رہے کہ کوئٹہ میں سرکاری سطح پرایل پی جی کی قیمت 265 روپے فی کلو مقرر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close