پولیس نے تحریک انصاف کا جلسہ اُلٹ دیا، ساری تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں

حویلیاں(پی این آئی) حویلیاں مین بازار میں تحریک انصاف کے جلسہ تیاریاں دھری کی دھری رہی گئیں، پولیس پہنچ گئی۔

پولیس نے حویلیاں مین بازار میں آج اعلان کئے گئے آزاد امیدواروں کے جلسہ کیلئے بنایا گیا سٹیج پولیس نے اکھاڑ دیا ۔پولیس کا مؤقف تھا کہ کسی نے اس جلسہ کیلئے این او سی نہیں لیا۔ پولیس نے جلسہ کے لئے بنایا جا رہا سٹیج اکھاڑ دیا تو وہاں موجود پی تی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ کارکنوں نے کہا کہ ہم جلسہ ہر صورت میں کریں گے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ کے لئے طے کی گئی جگہ پرموجود ہے جبکہ پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

ایبٹ آباد پی ٹی آئی کے کارکن آزاد امیدواروں کا انتخابی جلسہ مین بازار میں کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے کسی امیدوار کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق این او سی جمعہ کی شام تک حاصل نہیں کیا ہے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کا این او سی کے ضمن میں کہنا ہے کہ اسی جگہ پر مسلم لیگ نون نے بھی جلسہ کیا ہے، انہیں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی تو ہمین بھی جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close