اتوار کے روز کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اگلے چند روز تک کراچی پر غالب رہیں گی، شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بھی جزوی طورپر چل سکتی ہیں۔دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھندچھائی رہے گی، کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم تربت 07، گوادر 02 اور پنجگور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close