سردار مہتاب عباسی کا ن لیگ سے نکالے جانے پر ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ سمجھوتے کی سیاست کا وقت نہیں رہا، اصولوں کی خاطر کبھی انجام کی پرواہ نہیں کی۔

اپنے ایک بیان میں سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہا ہوں، ن لیگ کے ٹکٹ کا درخواست دہندہ نہیں تھا۔ خیال رہے کہ سردار مہتاب گروپ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا تھا، مہتاب گروپ کے ترجمان جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 سے مہابت خان کو ٹکٹ دے کر کارکنان کے ساتھ زیادتی کی جس پر مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔مہتاب عباسی کے اس فیصلے کے بعد آج ہی مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار مہتاب خان عباسی کو پارٹی سے نکال دیا جبکہ سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close