کتنےفیصد فوجی تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے؟ عمران خان کا حیران کن دعویٰ

راولپنڈی(پی این آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ 90 فیصد فوجی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے، باجوہ کے فیصلوں میں فوج کا کوئی قصور نہیں، باجوہ نے کہا تھا کہ ساری فوج تمہارے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا کہ میں نے حکومت بناکر غلطی کی مجھے دوبارہ الیکشن میں جانا چاہیے تھا میں جنرل (ر) قمر باجوہ کی میٹھی باتوں میں آگیا تھا جنرل (ر) باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینا میری دوسری غلطی تھی۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت سے بہتر ہوگا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گندے الیکشن سے ملک میں مزید عدم استحکام پیدا ہوگا اقتصادی خسارے کی کمی اور قانون کی بالادستی کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے۔پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے 90 فیصد فوجی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے، باجوہ نے ایوان صدر ملاقات میں کہا کہ ساری فوج تمہارے ساتھ ہے باجوہ کے فیصلوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا لیکن فوج کا اس میں قصور نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close