معروف گلوکار کی سیاست میں انٹری، جماعت رجسٹرڈ کروانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری سے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان اپنی جماعت رجسٹرڈ کروانے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر پہنچ گئے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھاکہ مجھے سیاست کا شوق ہے اور پارٹی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رجسٹرڈ نہ ہوئی توعدالت سے رجوع کروں گا۔ان کا کہنا تھاکہ سبزیاں پھل مہنگے نہیں ہونے چاہئیں، انتقامی سیاست کا بھی خاتمہ چاہتا ہوں۔خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان عام انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو انہوں نے اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کرائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں