کینیڈا میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا مزید پاکستان شہریوں کو ورک ویزے جاری کرے گا۔ اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کینیڈین لائی کمشنر لیزلی سکیلن کے مابین گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں گفتگو ہوئی اور ایک معاہدے پر اتفاق ہوا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے توقع ظاہر کی کہ اس معاہدے کے بعد مزید پاکستانی نوجوانوں کو کینیڈا میں ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔اس معاہدے پر دستخط کے لیے پنجاب حکومت کا ایک وفد آئندہ ہفتوں میں کینیڈا کا دورہ کرے گا۔رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اور کینیڈین ہائی کمشنر کی اس ملاقات میں ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close