فی کلو پیاز کی قیمت کتنی ہوگئی؟ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) فی کلو پیاز کی قیمت کتنی ہوگئی؟ ۔۔ ملک میں پیاز کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں پیاز 320، راولپنڈی میں 310 اور سیالکوٹ میں 270 روپے فی کلو ہے جبکہ پشاور میں 280 روپے اور خضدار میں 250 روپے فی کلو تک ہے۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ کراچی،لاہور اور گوجرانوالا میں پیازکی فی کلوقیمت 240 روپے تک ہے، فیصل آباد، سرگودھا،ملتان اور بہاولپورمیں پیازفی کلو قیمت220روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close