سابق ن لیگی خاتون رہنما پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئیں

فیصل آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 97 تاندلیانوالہ میں (ن) لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا،سابق لیگی ایم این اے عائشہ رجب علی پی ٹی آئی امیدوار سعد اللہ بلوچ کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔

عائشہ رجب بلوچ نے(ن )لیگ کی جانب سےٹکٹ نہ ملنے پر این اے 97 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ،عائشہ رجب بلوچ کے بیٹے روشان رجب نے الیکشن سے دستبرداری اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کا اعلان کیا۔

دوسری جانب اداروں کے خلاف تقاریر کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران اور پارٹی عہدیداران سمیت 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان شارع عام پر اشتعال انگیز اور اداروں کے خلاف تقاریر کررہے تھے، انہوں نے اداروں کے سربراہان کے خلاف نعرے لگائے اور ساونڈ سسٹم ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی کی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی خالد گجر کی مدعیت میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی عائشہ نذیر جٹ اور امیدوار صوبائی اسمبلی خالد نثار ڈوگر اور عارفہ نذیر جٹ بھی نامزد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں