باجوڑ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

باجوڑ (پی این آئی)باجوڑ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ۔۔۔۔۔۔۔۔باجوڑ میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر عبدالرحمٰن کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈاکٹر اور ڈرائیو زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمٰن فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے فوری پشاور منتقل کرنا ہوگا۔اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کا ڈپٹی کمشنر باجوڑ سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے چیف سیکریٹری کو زخمی ڈاکٹر کو پشاور منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close