بھاری جرمانے کا حکم، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر

لاہور(پی این آئی)بھاری جرمانے کا حکم، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر۔۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے بروقت کیفے بند نہ کرنے والوں کو جرمانے کرنے کا حکم دے دیا۔اسموگ کے تدارک کے لیے دائرد رخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ پہلی خلاف ورزی پر 2 لاکھ اور دوسری بار 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے جبکہ تیسری بار خلاف ورزی کرنے پر کیفے کو سیل کردیا جائے۔سماعت کے دوران ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ 95 فیصد کیفے جوہر ٹاؤن میں موجود ہیں،

اے سی ماڈل ٹاؤن کو کیفے دیر سے بند کرنے پر بتاتے ہیں۔ممبر جوڈیشل کمیشن کا کہنا تھا کہ اے سی ماڈل ٹاؤن کہتے ہیں الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہوں۔واضح رہے کہ عدالت نے کیفیز کو رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close