پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی ، امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

انٹرنیشنل ڈیسک (پی این آئی) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ایران کی جانب سے منگل کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان کی جان سے بھی ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے گئے۔ایران کی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی پر پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا جبکہ ایرانی سفیر کو بھی تہران سے واپس آنے سے منع کردیا۔ترجمان وائٹ ہاؤس نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر اہم بیان جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی نگرانی کررہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی حملہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک اور مثال تھا، ہم ایران کو جوہری ہتھیاروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close