تحریک انصاف نے حمایت یافتہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے خیبر پختونخوا سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے امیدوار ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین نے قومی اسمبلی کیلئے 17 اور صوبائی اسمبلی کے 73 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔پارٹی چیئرمین پرویز خٹک نوشہرہ سے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے امیدوار ہیں جبکہ ان کے داماد عمران خٹک ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی پر الیکشن لڑیں گے۔پرویز خٹک کے 2 بیٹے ابراہیم خٹک اور اسماعیل خٹک صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں، پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان سوات سے ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے قومی اسمبلی کی نشست پر چارسدہ اور کوہاٹ سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ 2 خواتین امیدواروں کو دیئے ہیں، اسی طرح پشاور، اپر دیر، شانگلہ، خیبر اور بنوں سے 6 خواتین کو صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close