تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی، اہم سیاسی شخصیت ن لیگ میں شامل ہوگئی

خان پور(پی این آئی) تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی ۔۔۔ خان پور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سابق ٹکٹ ہولڈر سیٹھ عبدالماجد نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔

سیٹھ عبدالماجد نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ سیٹھ عبدالماجد نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے 170 شیخ فیاض الدین اور صوبائی حلقہ پی پی 258 حاجی ارشد جاوید کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کو خیر آباد کردیا۔ 2018 میں سیٹھ عبدالماجد نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے حلقہ این اے 170 پی ٹی آئی امیدوار میاں غوث سے ناراضگی کی بنا پر پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہا۔ سیٹھ عبدالماجد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے میں نے دن رات محنت سے کام کیا لیکن انہوں ٹکٹ باہر سے آئے امیدوار کے ہاتھ میں تھمادیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close