عوام کیلئے بڑی خوشخبری، ایل این جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (پی این آئی)آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کی قیمت میں 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کردی۔

اوگرا کے مطابق جنوری کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 1.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی قیمت میں 7.81 فیصد کمی دسمبر کی قیمتوں کے مقابلے میں ہوئی ہیں۔اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.24 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close