صدر مملکت نے تین ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کردی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے3 ایڈیشنل ججز کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی۔

 

 

 

صدر مملکت نے جن ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی ان میں جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال شامل ہیں۔مدت میں توسیع کا اطلاق 18 جنوری سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تعیناتی تک ہوگا۔صدر مملکت نے مدت میں توسیع آئین کے آرٹیکل 197 کے تحت کی ۔

 

 

 

 

جبکہ اپنے ایک بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا، دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی توقع رکھتا ہے کہ وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں