آپریشن مرگ بر سرمچار، پاک فوج کی ایران میں بھرپور جوابی کارروائی

اسلام آباد (پی این آئی) آپریشن مرگ بر، سرمچار پر پاکستان نے ایران کو گزشتہ روز کے پاک سرزمین پر حملے کا جواب دے دیا ہے۔۔۔۔۔ اسلام آباد میں دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے۔۔۔۔۔ پاکستان کی جانب سے اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو آپریشن مرگ بر، سرمچار کا نام دیا گیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سیستان میں انٹیلی جنس بیسڈ پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔۔۔۔

اس حوالے سے پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان چند سال سے ایران سے رابطوں میں بار بار دہشت گردوں کے بارے میں آگاہ کرتا رہا ہے، دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے۔۔۔۔۔۔پاکستان دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے متعلق خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے‘
ترجمان کے مطابق کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کا غیر متزلزل عزم ہے۔۔۔۔دفترِ خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے، اس پیچیدہ آپریشن کی کامیابی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔۔۔۔۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کو برقرار رکھتا ہے، یو این چارٹر اصولوں میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری شامل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں