متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فضائی کمپنی امارات ایئر لائنز نے رواں سال 6 براعظموں سے 5 ہزار افراد کا عملہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھرتی کی مہم میں حالیہ گریجویٹس، ایک سالہ تجربے کے حامل مہمان نوازی کی صنعت کے پیشہ ور افراد اور جلد ہی گریجویٹ ہونے والے افراد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے افراد اس شعبے کے بہترین تربیت کاروں سے مہمان نوازی اور زندگی کی مہارتیں سیکھیں گے۔ ایمریٹس کی ریکروٹمنٹ ٹیم نے کہا کہ مشرقِ اوسط میں، بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھرتی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ امارات ایئر لائنز رواں سال اپنے بیڑے میں ایئربس 350 اے طیاروں اور 2025 میں بوئنگ 777 ایکس طیاروں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close