پاکستان تحریک انصاف کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر تحریک انصاف کے سینیٹر سمیت 4 اراکین کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے جن چار سینیٹرز کی ممبرشپ معطل کی ہے ان میں ن لیگ کے مصدق ملک، تحریک انصاف کے عون عباس، خیبر پختون خوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے صابرشاہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کی ثمینہ ممتاز زہری شامل ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں دو روز سماعت جاری رہی اور دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل کو سنا گیا۔

جس کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیدیئے اور انتخابی نشان چھین لیا۔ انتخابی نشان چھن جانے کے بعد تحریک انصاف نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور اپنے امیدواروں کے انتخابی نشانوں کی فہرست جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں