مسافر نے ہوائی جہاز میں ائیرہوسٹس کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی ) جاپان سے اڑان بھرنے والے مسافر طیارے میں سوار ایک مسافر نے خاتون کیبن کریوکو کاٹ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ائیر لائن کے مسافر طیارے میں پیش آیا جو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 159 مسافروں کو لیے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، جہاز میں سوار ایک 55 سالہ امریکی شہری نشے میں دھت تھا جس نے دوران فلائٹ جہاز کے عملے کی ایک خاتون کو کاٹ لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکی شخص نے خاتون کو اس قدر زور سے کاٹا کے خاتون کے ہاتھ پر دانتوں کے نشان بن گئے اور ان کا ہاتھ بھی زخمی ہوگیا۔اس واقعے کے بعد پائلٹ نے جہاز کی واپسی ٹوکیو میں ایمرجنسی لینڈنگ کروائی جہاں امریکی شہری کو پولیس کے حوالے کیا گیا اور خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل 2022 میں بھی امریکا کی دو مختلف ائیر لائنز میں مسافروں کی جانب سے جہاز کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جاچکا ہے جنہیں بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close