پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

جدہ(پی این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامی مہینے رجب المرجب کا آغاز ہو چکا ہے،ماہ رمضان المبارک کی آمد میں 2ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلکی حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ متوقع ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق سردیوں کا موسم 22 دسمبر سے شروع ہوا اور یہ 20 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس سال رمضان 26 برس کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوں گے، اس سال روزے کا دورانیہ 12 اور 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔خلیجی خطے اور مشرق وسطیٰ جیسے سعودی عرب اور مصر میں روزے کے اوقات کی حد ممکنہ طور پر مقام کے لحاظ سے 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگی۔ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close