دنیا کی 10بڑی فوجی طاقتوں کا اعلان، پاک فوج کونسے نمبر پر ہے؟ فہرست جاری

واشنگٹن(پی این آئی) مجموعی فوجی قوت کے معاملے میں امریکا دنیا بھر میں کہیں بھی تیزی سے کارروائی کرنے کی صفت کے ساتھ اب بھی سب سے آگے ہے۔

گلوبل فائر پاور رینکنگ میں امریکا، روس اور چین پہلی تین پوزیشنز کے حامل ہیں۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان بھی شامل ہے جو نویں نمبر پر ہے۔ بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔ ترکیہ آٹھویں نمبر پر ہے۔تیرہویں، چودھویں اور پندرہویں نمبر پر انڈونیشیا، ایران اور مصر ہیں جبکہ سعودی عرب کا نمبر 23 ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گلوبل فائر پاور انڈیکس کی تیاری میں مجموعی طور پر 60 عوامل کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ کسی بھی فوج میں شامل نفوس کے علاوہ ساز و سامان کی تعداد، مقدار یا کیفیت، لاجسٹکس کی صلاحیت، مالیاتی استحکام اور تربیت کے معیار سمیت وہ تمام عوامل تجزیے کے مرحلے سے گزرتے ہیں جو کسی بھی فوج کو مقابلے کے قابل بناتے ہیں۔گلوبل فائر پاور انڈیکس میں 145 ممالک کی رینکنگ دی گئی ہے۔ ٹاپ 25 میں پاکستان کے علاوہ اسلامی دنیا سے ترکیہ، انڈونیشیا، ایران، مصر اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں