شیخ رشید کو بھی عمران خان کے پاس پہنچا دیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی ) عدالت نے عومی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے کی جہاں عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جب کہ پولیس نے شیخ رشید احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جو عدالت نے مسترد کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو ایک بار پھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا، شیخ رشید احمد کی گرفتاری تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں عمل میں لائی گئی کیوں کہ سابق وزیر داخلہ کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

قبل ازیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد سمیت دیگر کی ضمانت منظور ہو گئی تھی، اس ضمن میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک آصف اعجاز نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدررازق کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت میں پولیس نے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی استدعا کی تھی، جس کے لیے تفتیشی افسر نے شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کی ویڈیو چلا کر عدالت کو دکھائی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنے اور چلنے میں تکلیف ہے لیکن حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے، کورٹ مارشل میں بھی اور کلاشنکوف کیس میں بھی جیل گیا تھا اب بھی اگر جیل بھیجتے ہیں تو الیکشن جیتیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں