نگراں وزیراعظم نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)نگراں وزیراعظم نے اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو بھی آئے گا وہ قانونی دستاویزات کے ساتھ داخل ہوگا۔غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے، پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے کرچکا ہے، الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں، انتخابات کے دوران عالمی مبصرین بھی پاکستان آئیں گے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں، اقتصادی اعشاریوں کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے معاشی اصلاحات ضروری ہیں،۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، خطے کی صورتحال میں پاکستان کا بہت اہم کردار ہے، چین کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close