بم دھماکے میں کئی افراد نشانہ بن گئے، افسوسناک خبر

وانا (پی این آئی) جنوبی وزیرستان میں قبائلی سردار کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، زوردار دھماکے میں قبائلی سردار، اس کا بھائی اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔

 

 

 

پاک افغان سرحد کے قریب ملک حاجی ریز محمد نامی قبائل سردار گاڑی میں سوار بھائی اور بیٹے کے ہمراہ کہیں جا رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قبائلی سردار سمیت تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا منتقل کر دیا، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close