خوفناک حادثے میں ہلاکتیں ہوگئیں

نوشہرو فیروز(پی این آئی) خوفناک حادثے میں ہلاکتیں ہوگئیں ۔۔ نوشہرو فیروز میں مسافر وین اور ٹرالر میں زوردار تصاددم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے۔

 

 

حادثہ کنڈیارو کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کافی دور تک سنائی دی۔ ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شدید زخمی ہونے والے 15 دیگر افراد کو امدادی کارکنوں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close