تازہ ترین

پیٹرول سستا کرکے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں، حکومت نےعوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 جنوری کو ہو گی۔ درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔لْیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کی کمی کی گئی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں