عمران خان نے صحافیوں سے ایسا سوال کر لیا کہ جواب سن کر خود عمران خان بھی حیرت میں ڈوب گئے

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر میں آج طاقتور حلقوں کی فرمانبرداری قبول کر لوں تو میرے خلاف تمام کیس ختم ہو جائیں گے۔

اڈیالہ جیل میں اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ باقی تمام لوگوں کے خلاف توشہ خانہ کیسز نمٹائے جاچکےہیں مگر وہی کیس میرے خلاف اب تک چل رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے یہ بھی پوچھا کہ کیا میری کوئی چیز رپورٹ ہو رہی ہے؟ جواب میں صحافیوں نے انہیں بتایا کہ آپ کی ہر چیز رپورٹ ہو ہی ہے۔ اس پر عمران خان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ اس پر صحافیوں نے کہا کہ ایسا ہی ہے۔ آپ کی ساری گفتگو میڈیا میں رپورٹ ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close