ن لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، سابق وفاقی وزیر کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدارت سے استعفی دے دیا۔

سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کو بھجوا دیا، ایک لائن کے استعفیٰ میں عہدہ چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پارٹی ممبر شپ بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ سمیرا ملک نے این اے 87 کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا لیکن پارٹی قیادت نے این اے 87 کا ٹکٹ شاکر بشیر اعوان کو جاری کر دیا جس پر سمیرا ملک نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے اعلان کیا ہے کہ احسن اقبال کو بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر ہرجانے کا نوٹس جاری کروں گا۔

دانیال عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی اڈاے نہیں چلاتا نہ ٹرانسپورٹ کا کبھی کام کیا۔انہوں نے کہا احسن اقبال ثابت کریں کہ میں نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ اپلائی کیا،سوشل میڈیا پر کردار کشی کیسے کر سکتا ہوں؟میرا اکاؤنٹ عرصے سے اِن ایکٹو ہوں۔مختلف جماعتوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے انکار کیا۔میرے جاری سوئی گیس کے منصوبوں کو کس نے روکا؟۔ میری بیماری میں مدد کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی فائدہ اٹھایا جائے۔احسن اقبال نے قیادت کو میرے خلاف نوٹس جاری کرنے پر مجبور کیا۔بے بنیاد الزام لگانے پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا۔

قبل ازیں احسن اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ دانیال عزیز کو 2013 میں ن لیگ کا ٹکٹ میری گارنٹی پر ملا تھا۔تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں پارٹی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی قیادت کے سامنے دانیا ل عزیز کیلیے 20 منٹ تک دلائل دیے اور ان کی وفاداری کی گارنٹی بھی دی۔ (ن )لیگی رہنما نے کہا کہ دانیال عزیز کے حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں سارے ڈاکٹروں کو اسٹینڈ بائی کیا۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی تو تحریک انصاف کے آئی ایم ایف پروگرام نے کی لیکن دانیال عزیز نے اس کا الزام ن لیگ پر لگایا اور مجھے ذمہ دار قرار دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کیلئے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی، وہ اندرونی طور پر بلے کے نشان کیلیے دوڑ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کیلئے درخواست تک نہ دی تھی جب انہیں دوسری طرف سے گھاس نہیں ڈالی گئی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں